ون ونڈو احساس پروگرام مثالی ہے ، علی نواز

June 24, 2021

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی اعوان نے کہا ہے کہون ونڈو احساس پروگرام مثالی ہے جس کے ڈیٹا کی وجہ سے عوام کو براہ راست سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں قائم ملک کے پہلے ونڈو احساس پروگرام سنٹر کے دورے کے دوران کیا،۔ اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سنٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے انہیں سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی۔