سی اے اے ، فراڈ سے ملازمت حاصل کرنیوالوں کیخلاف تحقیقات کا حکم

June 24, 2021

اسلام آباد( وقائع نگار)سول ایوی ایشن اتھارٹی میں مبینہ فراڈ کرکے ملازمت حاصل کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، جس کے بعد ملک بھر میں سی اے اے ملازمین کے خلاف تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ۔ڈائریکٹرایچ آرسی اےاےنےچھان بین سےمتعلق حکم نامہ جاری کردیا ہے ، جس میں جعلی ڈگریوں، ڈومیسائل کے ذریعے ملازمت حاصل کرنیوالے ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، سی اے اے انتظامیہ کو جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنیوالے ملازمین کی اطلاعات ملنے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ڈی جی سی اے اے کے احکامات پر ملک بھر میں سی اے اے ملازمین کیخلاف ایچ آر ڈاریکٹوریٹ نے باقاعدہ چھان بین کا آغاز کردیا ہے۔