واسا کا بجٹ تخمینہ 5156ملین فنانس سب کمیٹی میں پیش

June 24, 2021

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ندیم احمد ابڑوکی زیر صدارت گزشتہ روز فنانس سب کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ سے فیصل افضل، پی اینڈ ڈی سے صائمہ غفور، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے امجد ایوب ا ور واسا، آرڈی اے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں و اسا کا مالی سال 2021-22 کا بجٹ تخمینہ 5156.077 ملین روپے فنانس سب کمیٹی میں پیش کیاگیا جس کی تصدیق فنانس سب کمیٹی نے کر دی ہے جبکہ باقاعدہ منظوری کیلئے آئندہ ہونے والے گورننگ باڈی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ میں اپنے ذرائع سے آمدنی کا تخمینہ 1370.300ملین جبکہ 1061.700ملین سالانہ ترقیاتی فنڈ کی مدمیں حکومت پنجاب مہیا کریگی۔کمیٹی کی جانب سے آمد ن کے ذرائع بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کیں گئیں۔ جن میں پرائیویٹ ہائوسنگ سے ایکوافر چارجز کی وصولی ، کمرشل و ڈومیسٹک تعمیرات پر آگمنٹیشن و ڈیزائن ویٹنگ فیس کی وصولی ، اوور ہیڈ ٹینکس پر اشتہاری بورڈ لگانے اور سیلولر کمپنیز سے ٹاور لگانے پر زور دیا گیا ۔