آوارہ کتے کم نہ ہو سکے، روزانہ 150سے زائد کاٹنے کے واقعات

June 24, 2021

لاہور (نسیم قریشی سے) شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں کمی ہونے کی بجائے اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے آئے روز کتوں کے کاٹے کے واقعات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ کتے کے کاٹنے کے زیادہ تر واقعات گلی محلوں میں پیش آتے ہیں، روزانہ تقریباً 150سے زائد کتے کاٹے کے واقعات وہ ہیں جو کہیں نہ کہیں رپورٹ ہوتے ہیں ۔ ڈاگ ایکسپرٹ ڈاکٹر ناصر کا ’’جنگ‘‘ کو بتانا تھا کہ آوارہ کتوں کو بائولے پن سے محفوظ رکھنے کی ویکسی نیشن نہیں لگی ہوتی ، اس حوالے سے فیملی فزیشن ڈاکٹر انجم آر ممتاز کا بتانا تھا کہ آوارہ کتے کے کاٹنے سے ریبیز کا خطرہ بہت زیادہ ہے اور جس کو بھی گرمی میں ریبیز کا کتے کے کاٹنے سے اٹیک ہو جائے تو اس کا بچنا مشکل ہے ۔