کوئٹہ سمیت بیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا

June 24, 2021

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میںبدھ کوموسم شدیدگرم اورخشک جبکہ شام اور رات کے وقت بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت35، بارکھان35، دالبندین 41، گوادر35، قلات31، خضدار36، لسبیلہ40، نوکنڈی 41،سبی45، تربت41، ژوب36اور زیارت میں 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج جمعرات کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک جبکہ شام اور رات کے وقت بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔