حب: کوچ اور ٹرک میں تصادم، 2 خواتین جاں بحق

June 24, 2021


بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے علاقے وندر ناکہ کھارڑی کے قریب پیش آنے والے حادثے میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق وندر ناکہ کھارڑی کے قریب کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشوں اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔