کوئٹہ: اپوزیشن ارکان 3 دن سے تھانے میں موجود

June 24, 2021


بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اپوزیشن جماعتوں کے 14 اراکینِ اسمبلی تاحال تھانہ بجلی روڈ میں موجود ہیں یہ اپوزیشن اراکین 3 روز قبل اجتماعی گرفتاری دینے تھانہ پہنچے تھے۔

اپوزیش اراکین کی جانب سے گرفتاری کی پیشکش کے باوجود پولیس نے ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کیا ہے۔

17 اراکینِ اسمبلی کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے۔

اپوزیشن اراکین کا مطالبہ ہے کہ اگر ہم ملزم ہیں تو ہمیں گرفتار کریں یا اراکین کے خلاف درج ایف آئی آرز ختم کریں۔

اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں مداخلت بند کی جائے۔

اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں اپوزیشن اراکین سے ان کے حلقوں کی اسکیمز سے متعلق مشاورت کی جائے۔

بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ 3 سال کے دوران غیر منتخب اراکین کو دیئے گئے فنڈز کی تحقیقات کی جائے۔