حافظ سعید کے گھر کے قریب دھماکا، کئی افراد زیرِ حراست

June 24, 2021


لاہور میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھرکے قریب ہوئے بم دھماکے کی تحقیقات کے دوران سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے مقام کے قریبی علاقے کی جیو فینسنگ کر لی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے شواہد محفوظ کرنے کاعمل مکمل کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ، لوہے کے ٹکڑے اور گاڑی کے پارٹس ا کٹھےکیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھرکے قریب گزشتہ روز بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوئے تھے۔