سونو سود کے مداح نے اپنے خون سے اداکار کا خاکہ بنادیا

June 24, 2021

بھارتی اداکار سونو سود کے ایک مداح نے اداکار سے محبت میں اپنے خون سے اُن کا خاکہ بنادیا جس سے سونو سود ناراض ہوگئے۔

سونو سود نے مداح کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا خود یوں ضائع کرنے کے بجائے کسی ضرورتمند کیلئے عطیہ کردیتے تو وہ زیادہ خوش ہوتے۔


واضح رہے کہ اداکار سونو سود نے بھارت میں کورونا وبا کے دوران فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔

مداح کو ان کی اسی بات نے بے حد متاثر کیا تھا، اداکار کو متاثر کرنے کیلئے مداح نے اپنے خون سے ان کا خاکہ بنایا تاہم یہ حرکت اداکار کو کچھ زیادہ پسند نہیں آئی۔