یاسر حسین کے بچپن کی ’نورانی‘ تصویر

June 24, 2021

شوبز انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر حسین نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھ کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت زُوم کر کے گروپ فوٹو سے یہ بچپن کا نورانی منہ باہر آیا ہے ۔‘


یاسر کی ایک تصویر پر جہاں مداح دلچسپ تبصرے کررہے ہیں وہیں ان کی اہلیہ اقراء عزیز بھی کمنٹ کرنے میں پیچھے نہ رہیں۔

اقراء عزیز نے یاسر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ’کیوٹی‘ لکھا، یعنی کہ خوبصورت۔