پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائیگا، ناصر حسین شاہ

June 25, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزاد عدلیہ کیلئے جدو جہد کی ہے، پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا، پیپلزپارٹی میں چیف جسٹس، آئینی اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کی گنجائش نہیں،ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ہمارے لیے قابل احترام ہیں، مسعود الرحمٰن کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے، ان کی تمام پارٹی اجلاس میں شرکت پر پابندی ہے۔