منشیات کی فروخت، ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

June 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے مبینہ منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے گزشتہ روز لیمارکیٹ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جبکہ ملزم کا ساتھی عمران پولیس کو دیکھتے ہی منشیات پھینک کر فرار ہوگیا،ملزم کے قبضہ سے 44 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی اورمفرور ملزم کی پھینکی ہوئی چرس 21 کلو 600 گرام تھی ۔