بل جمع ہونے کے باوجود رہائشی عمارت کا پانی کنکشن کاٹ دیا گیا، مکین پریشان

June 25, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ نے بل جمع ہونے کے باوجود ڈائمنڈ سٹی کا پانی کا کنکشن کاٹ دیاسیکڑوں مکین پریشانی میں مبتلا ہوگئے،اہل علاقہ نے واٹر بورڈ کی ٹیم کو اپنے بل بھی دکھائے جو گزشتہ ماہ مئی تک ادا کئے ہوئے تھے تاہم واٹر بورڈ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس موجود فہرست کے مطابق یہ بل جمع نہیں ہوئے۔