غیر برآمدی صنعتی یونٹوں کو گیس کی فراہمی معطل کرنا تشویشناک ہے، خالد مقبول صدیقی

June 25, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سوئی سدرن گیس کی جانب سے مینٹننس کے نام پر غیر برآمدی صنعتی یونٹوں کو 21روز کیلئے گیس کی فراہمی معطل کرنے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچانک سوئی سدرن گیس پر کیا افتاد آن پڑی کہ اس نے اچانک 21روز کیلئے گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس نا اہلی کے باعث چھوٹی بڑی صنعتوں کا اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جو پاکستان کی نازک معیشت کیلئے زہر قاتل ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مذید کہا کہ موجودہ توانائی کا بحران پاکستان کی تاریخ کا سنگین بحران ہے ناقص حکمت عملی کے باعث ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ بحران شدید ہوتا جا رہا ہے ۔