این او سی دینے والوں کو سزائیں، متاثرین کو متبادل دیاجائے، ثروت اعجاز قادری

June 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ این او سی دینے والوں کو سزائیں،متاثرین کو متبادل فراہم کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ کراچی کو ماڈل شہر بنانا ہے تو پہلے مظلوم کو اس کا حق دلوایا جائے اور غیرقانونی طور پر جگہوں کو قانونی بنانے کو پہلے گرفتار پھر ان کی کرپشن زدہ جگہوں کو سیل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں آج بھی درجنوں پلازہ غیر قانونی طور پر زیز تعمیر ہیں ، عدل وانصاف کی بالادستی ہوگی تو لاقانونیت اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔