رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 8 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

June 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے معصوم شاہ کالونی، کالا پل،چنیسر گوٹھ اور محمود آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان ولی داد، اللہ داد، عمر زمان، فرخ اور نثاراحمد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ سول لائن پولیس نے کامرس کالج لنک روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان محمد حق،عبدالرحمان اور غلام علی کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزمان گھروں سے موبائل چوری کرکے انھیں ڈی کوڈ کرنے کے بعد فروخت کر دیتے تھے۔