ڈاکٹر عبدالحفیظ کو ایم بی ای ایوارڈ ملنے پر کمیونٹی کا اظہار مسرت

June 25, 2021

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل)برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹرز کمیونٹی کی جانب سے منفرد اعزاز حاصل کرنے والے ڈاکٹر عبدالحفیظ بانی اور چیف ایگزیکٹو ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجن آف یوکے کو ملکہ برطانیہ کی طرف سے ایم بی ای کا ایوارڈ ملنے پر کمیونٹی نے بھرپور خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر حفیظ کو این ایچ ایس اور خاص طور پر کووڈ 19 کے دوران انکی خدمات پر MBE (ممبر آف دی برٹش ایمپائر ) کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اور یہ ایوارڈ انہیں ملکہ برطانیہ کی سرکاری سالگرہ کے موقع پر عطا کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ اس سے پہلے بھی اپنے کام کی وجہ سے کئی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں اور یو کے میں ڈاکٹروں کی سب سے بڑی تنظیم APPS کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ہیں۔ انہیں یہ اعزاز ملنے پر لیبر پارٹی کے شیڈو وزیر افضل خان،وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی انیل مسرت،سابق امیدوار ممبر یورپین پارلیمنٹ چودھری محمد اسلم،میاں محمد جمیل،ہارون کھٹانہ،ڈاکٹر طارق چوھان،ڈاکٹر محمد اقبال،چودھری سجاد حسین،ڈاکٹر محمد یونس پرواز،اقبال صدیقی،چوہدری سعید احمد،چوہدری مسرت علی،راجہ مقصود حسین کاکڑوی،شہباز سرور،نبیل جاوید، میئر آف راچڈیل کونسلرعاصم رشید،سابق کونسلر عتیق الرحمن، او پی ایف گورنرز باڈی کے سابق چیئرمین بیرسٹر امجد ملک،امجد حسین مغل، کونسلر عابد چوھان،چودھری خالد محمود،چوہدری یعقوب انور اور دیگر نے مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے وہ آئندہ بھی اسی طرح ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔