نیٹ فلکس،ایمیزون پرائم اورڈزنی پلس کو سخت قوانین کا سامنا

June 25, 2021

لندن (پی اے) نیٹ فلکس، ایمیزون پرائم اور ڈزنی پلس کو حکومت کی تجاویز کے تحت برطانیہ میں سخت قوانین کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ روایتی نشریاتی اداروں، جیسے بی بی سی اور آئی ٹی وی کو ریگولیٹر آف کام کے ضابطہ اخلاق کی تعمیل کرنا ہوگی، جیسے نقصان، جرم، درستی اور غیرجانبداری جیسے امور کو کور کیا جائے۔ تاہم زیادہ تر اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایسا نہیں کرتے ہیں۔ حکومت نے اس ضمن میں ایک جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے، جس میں اس امر پر غور کیا جائے گا کہ کیا قوانین کو سخت بنایا جائے۔ دریں اثناء وزرا نے چینل 4 کی نجکاری کے بارے میں بھی مشاورت کی تصدیق کردی ہے۔ براڈ کاسٹرکو فی الحال اشتہارات کے ذریعہ مالی اعانت فراہم ہوتی ہے لیکن یہ عوامی ملکیت میں ہے۔ ممکنہ طور پر واحد اسٹریمنگ پلیٹ فارم، جس میں فی الحال آف کام کے نشریاتی کوڈ پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے، وہ بی بی سی کا آئی پلیئر ہے۔ اگر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تو ریگولیٹر جرمانے جاری اور لائسنس معطل کر سکتا ہے۔ نفرت اور دیگر نقصان دہ مواد پر اکسانے پر الگ الگ قواعد کا اطلاق برطانیہ میں ہیڈ اور ادارتی دفاتر کے ساتھ اسٹریمنگ خدمات پر ہوتا ہے۔ جس میں ایمیزون پرائم اور ڈزنی پلس شامل ہےلیکن نیٹ فلکس پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا۔ فی الحالآف کام ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ نیٹ فلکس ہالینڈ میں قائم ہے، لہٰذا آف کام کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ تاہمکچھ سروسز جیسا کہ برٹش بورڈ آف فلم کلاسی فکیشن (بی بی ایف سی) کے ساتھ نیٹ فلکس کی شراکت نے اپنے رضاکارانہ طریقہ کار متعارف کروائے ہیں۔ بدھ کے اعلان میںحکومت نے کہا کہ اس وقت ایک متضاد، ایڈہاک اور قوانین میں ممکنہ طور پر نقصان دہ گیپ موجود ہے۔ وزیر ثقافت اولیور ڈاؤڈن نے کہا کہ مجوزہ ضابطے میں بی بی سی جیسے روایتی نشریاتی اداروں کو اپنے عقب میں ایک ہاتھ سے مقابلہ کرنے سے روک دیا جائے گا۔ ٹائمز میں انہوں نے لکھا کہ مسٹر ڈائوڈن نے کہا کہ برطانیہ کے براڈکاسٹر اپنے اپنے ضابطےرکھتے ہیںلیکن انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے براڈکاسٹر یہ اکیلے نہیں کرسکتے ہیں اور وہ یقینی طور پر اینالاگ قواعد کے تحت کام کرتے ہوئے ڈیجیٹل دنیا میں مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔ موسم گرما میں ہم اس بارے میں مشورہ کریں گے کہ آیا اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ویڈیو روایتی نشریاتی اداروں کے لئے ویڈیو آن ڈیمانڈ خدمات کے لئے وہی بنیادی اصول طے کریں۔