جرمن حکمران جماعتیں انجیلاکے بغیرمقبولیت بحال رکھنے کیلئے کوشاں

June 25, 2021

برلن ( نیوز ڈیسک) جرمنی کی حکمراں جماعتوں نے چانسلر انجیلا مرکل کی غیر موجودگی میں مقبولیت بحال رکھنے کے لیے کوششیں شروع کردیں۔ جرمنی میں رواں برس ستمبر میں عام انتخابات منعقد ہوں گے اور ان انتخابات میں 16 برس سے چانسلر کے عہدے پر براجمان انجیلا مرکل سیاسی میدان میں موجود نہیں ہوں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قدامت پسند جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی جانب سے چانسلر کے عہدے کے امیدوار آرمن لاشیٹ اور بویرا میں کرسچین سوشل یونین کے سربراہ مارکس زوئڈر اس حوالے سے ایک مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔