ایران میںجوہری توانائی ادارے پر حملے کی کوشش

June 25, 2021

تہران ( نیوزڈیسک) ایران میں جوہری توانائی کے ایک ادارے پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایک ایرانی چینل کے مطابق ملکی جوہری توانائی کے ادارے کی عمارت پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ ماضی میں ایرانی جوہری پروگرام سے منسلک تنصیبات اور ایٹمی سائنسدانوں پر کئی حملے ہو چکے ہیں۔ ایران ایسی کارروائیوں کا الزام اسرائیل پر عائد کرتا آیا ہے۔ اسرائیل نے سرکاری سطح پر ایسی رپورٹوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔