جرمنی میں جاسوسی کے الزام میں روسی سائنسدان گرفتار

June 25, 2021

برلن ( نیوز ڈیسک) جرمنی نے جاسوسی کے الزام میں روسی سائنسدان کو گرفتار کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جرمن استغاثہ کا کہنا ہے کہ روسی سائنسدان کو حساس معلومات دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سائنسدان پر جرمن یونیورسٹی سے حساس معلومات لے کر ماسکو کو دینے کا الزام ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم روسی خفیہ سروس کے لیے کام کررہا تھا۔ گرفتاری کے وقت تک وہ جرمن یونیورسٹی میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملازم تھا۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اکتوبر 2020 سے جون 2021 تک تین بار روسی انٹیلی جنس حکام سے بھی ملا۔