یونان پر پناہ گزینوں کے ساتھ ناروا سلوک کا الزام

June 25, 2021

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یونانی حکام پر پناہ گزینوںکی جبری واپسی اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کا الزام عائد کردیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے مطابق یونان کے سرحدی عہدے داروں نے پناہ کے متلاشی افراد کو زبردستی اور غیر قانونی طور پر ترکی واپس بھیجنے کے لیے گرفتار کیا۔ ایمنسٹی کے مطابق یونان کی سرحدی علاقوں میں اس طرح کی پرتشدد کارروائیاں معمول کا حصہ بن چکی ہیں۔ عالمی تنظیم نے یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی فرونٹیکس سے مطالبہ کیا کہ وہ یونان میں اپنا کام معطل کر دے۔واضح رہے کہ یونانی پولیس تارکین وطن کو کھلے سمندر میں دھکیل کر مرنے کے لیے چھوڑ دیتی ہے۔