برطانیہ میں غیر صحت مند غذائی اشیا کے اشتہارات پر پابندی لگادی جائے گی

June 25, 2021

لندن ( جنگ نیوز ) برطانیہ ٹیلی وژن پر دن کے اوقات اور انٹر نیٹ پر غیر صحت مند غذائی اشیا کے اشتہارات پر پابندی عائد کردے گا تاکہ موٹاپے سے نمٹا جا سکے اور اور صحت مند خوراک کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔ان نئے قواعد و ضوابط پر آئندہ سال کے اواخر سے عمل درآمد ہو گا تاکہ حالیہ رجحان میں تبدیلی لائی جا سکے جہاں ہر تین میں سے ایک بچہ موٹاپے کی وجہ سے پرائمری اسکول چھوڑ کر گھر بیٹھ جاتا ہے ۔لیکن ان نئے قواعد و ضوابط پر چند میڈیا گروپوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔منصوبے کے تحت زیادہ مرغن ،نمک اور شکر سے بنائی گئی خوردنی ازیا کے اشتہارات پر پابندی لگادی جائے گی ۔