کورونا وائرس دماغ کے خلیوں کو متاثر اور اعصابی اور نفسیاتی مسائل پیدا کر سکتا ہے، تحقیق

June 25, 2021

دی ہیگ (اے ایف پی) ہالینڈ کے ماہرین صحت نے ایک تحقیق میں خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس دماغ کے خلیوں کو متاثر کر سکتا ہے جس کے نتیجے میں نفسیاتی اور دماغی امراض کی شکایات پیدا ہو سکتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ناک کے ذریعے وائرس کے دماغ تک پہنچنے کے بعد کورونا وائرس کا پھیلائو فوراً بند ہو جاتا ہے اور محدود نقصان ہوتا ہے لیکن اس کے نتیجے میں ایسے چھوٹے پروٹین (سائیٹوکینز) پیدا ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام میں پیغام رساں کا کام کرتے ہیں۔