جامعہ کراچی میں اکیڈمک کونسل کے انتخابات

June 25, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل میں دوایسوسی ایٹ پروفیسر زکی نشست کے لئے محمد علی 41اور صادق علی خان 36 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ محمد زبیر نے 32 اورسید عمران علی نے 27ووٹ حاصل کرسکے۔اسسٹنٹ پروفیسراورلیکچرر کی نشست کے لئے عبدالجبار خان 173،محسن علی 275،سید غفران عالم 240 اور ذیشان اختر 170 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ محمد اُسامہ شفیق نے 168،منزہ مدنی نے 120،نائلہ صدیقہ نے 116 اور نداعلی نے 161 ووٹ حاصل کئے۔واضح رہے کہ ان کامیاب امید واروں کے عہدے کی مدت اکیڈمک کونسل کے پہلے اجلاس سے تین برس پرمحیط ہوگی۔