اہم شاہراہ کو احمد شاہ مسعود سے منسوب کرنا ملکی مفاد میں نہیں، کنور دلشاد

June 25, 2021

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) ڈیموکریٹک فاؤنڈیشن کے چیئرمین کنور محمد دلشاد نے کہا کہ پاکستان کی اہم شاہراہ کو احمد شاہ مسعود کے نام سے منسوب کرنا ملکی مفاد میں نہیں۔ پاکستانی مفادات کےحریف احمد شاہ مسعود کے بھائی ولی مسعود کی فرمائش پر وزیراعظم کی طرف سے اسلام آباد کی کسی شاہراہ کو احمد شاہ مسعود کے نام سے منسوب کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں ۔ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے وزیراعظم کو احمد شاہ مسعود کے پاکستانی مفادات کے منافی کاروائی کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ احمد شاہ مسعود را کا سکہ بند ایجنٹ رہا اور اس کے پاکستان کے خلاف کاروائیوں کو بھارت کے سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ اور سابق سفارتکار موتھو کمار کی سرگذشتوں میں تفصیل سے ذکر ہے ۔