ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کے نام ڈلوانے کی کوشش ناکام

June 25, 2021

دوشنبے(جنگ نیوز )بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی منہ کی کھانا پڑی اور بھارت نے ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں لشکر طیبہ اور جیش محمد کے نام ڈلوانے کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکا،نئی دہلی کو دوشنبے اجلاس میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان نے بھارت کے افغانستان میں ناپاک عزائم کو ناصرف بے نقاب کیا بلکہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بھی عالمی سطح پر اٹھایا ۔تفصیلات کے مطابق تاجکستان کے شہر دوشنبے میں منعقدہ علاقائی اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو دہشت گردی سے متعلق نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی،بھارت نے ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں لشکر طیبہ اور جیش محمد کے نام ڈلوانے کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکا، بھارت نے اپنا ایف اے ٹی ایف پروپیگنڈا بھی اعلامیے میں ڈلوانے کی کوشش کی۔مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے اجلاس میں بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کو بے نقاب کیا، افغانستان میں بھارت کے ناپاک عزائم سے بھی عالمی سطح پر نقاب ہٹا دیا اور ایک بار پھر شنگھائی تعاون تنظیم میں اجیت دوول کو منہ کی کھانا پڑی۔