بی آر ٹی پشاور میں کوریڈور پر بسیں چلادی گئیں، تعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکے

June 25, 2021

کراچی (جنگ نیوز) بی آر ٹی پشاور میں کوریڈوور پر بسیں تو چلادی گئیں لیکن منصوبے کے تحت بننے والے تین ڈپوز پر تعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکا، تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے سے خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے ،ٹی وی رپورٹ کے مطابق منصوبے میں شامل سائیکل ٹریک بھی ادھورا ہے جبکہ بعض اسٹیشنز پرکام ادھورا چھوڑنے سے واش رومز گندگی کا ڈھیر بن گئے ہیں ۔