پاکستان، ایئر ٹریفک کم، یورپ میں پاکستانیوں کے مسائل میں اضافہ

June 25, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپ میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے صورت حال میں بہتری آ رہی ہے، وہیں پر پاکستانی حکومت کے بعض اقدمات کے سبب یورپ میں آباد پاکستانی برادری کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نظر ثانی شدہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے پاکستان میں پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے تسلسل کے حوالے سے عارضی اقدامات متعارف کرائے جا رہے ہیں، جن کی وجہ بہت سی بین الاقوامی ایئر لائنز نے پاکستان کے لیے اپنے فضائی آپریشنز بند جب کہ کچھ نے محدود کر دیے ہیں۔