طالبان کی پیش قدمی تیز، حالات خراب نظر آرہے ہیں، رحیم یوسفزئی

June 25, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ )افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ طالبان کی پیش قدمی بہت تیز ہیں جس کے باعث حالات خراب نظر آرہے ہیں، طالبان کی بیشتر خبریں فوری اور اچانک ملتی ہیں فتوحات کا سلسلہ کافی تیز ہیں زیادہ تر فتوحات شمالی افغانستان میں ہو رہی ہیں ، جہاں طالبان کا زور کبھی نہیں رہا، ۔ فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ عامرعبداللہ نے کہا کہ گیس سپلائی معطل ہونے سے صرف ایکسپورٹ اندسٹریز کے موجودہ آرڈرز کو نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ آئندہ بھی آرڈرز ملنے کے چانسز نہیں رہیں گے،انتخابی اصلاحات میں الیکشن کمیشن کے کردار پر وفاقی وزرا سوالات اٹھانے لگے، رہنما پی ٹی آئی صداقت علی عباسی نے موقف پیش کرتے ہوئے کہا پارلیمان سپریم ہیں اس کے پاس قانون بنانے کا اختیار موجود ہے جو بھی چیز آئین سے متصادم ہو اس کو درست کرنے کا حق بھی پارلیمان کے پاس ہے ، اداروں کے درمیان مثبت تنقید کا نتیجہ بھی مثبت نکلتا ہے،جیو کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ ۔ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کل امریکا کے صدر سے ملاقات کریں گے ، جس میں کئی مطالبات سامنے رکھے جائیں گے ،جیسا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان پر الزام نہیں لگایا جائے لیکن عین ممکن ہے کہ پاکستان پر الزام آئے ۔ رحیم اللہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ افغانستان میں آ ج تک مردم شماری نہیں کی جا سکی ، ایک اندازے کے مطابق افغانستان کی آبادی 3 کروڑ ہے 65فیصد آبادی شہروں میں ہے جو کہ افغان حکومت کے قبضے میں ہے ، دیہی علاقوں کا 50 فیصد حصہ طالبان کے قبضے میں ہے ظاہر ہے جنگ میں اضافہ ہوتا ہے تو عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور خدشہ ہے کہ مزید افغان مہاجر پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں ۔ افغان مسئلے پر مذاکرات ختم نہیں ہوئے لیکن کوئی پیشرفت بھی سامنے نہیں آئی، 3 مہینے ہوگئے ایجنڈے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ،اس تمام معاملے میں دورہ اشرف غنی اور عبداللہ کا دورہ امریکا اور دیگر شخصیات کا دورہ قطر بہت اہمیت رکھتا ہے ۔ رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کا رابطہ عمران خان سے نہیں ہوا لیکن دیگر عہدیداران رابطے میں رہے ہیں، امریکا کی ترجیحات تبدیل ہو رہی ہے ، افغانستان اہم نہیں رہا چین کو روکنا اور اس کے لئے بھارت کا تعاون اہمیت اختیار کر گیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایٹمی پالیسی سے متعلق بیان پر بات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا حساس موضوع پر وزیر اعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہتے لیکن وزیر اعظم کا اپنے بیان کی وضاحت کرنا بہتر ہوگا ، افغانستان سے امریکی انخلا نیشنل سیکیورٹی کے حوالے سے بہت حساس وقت ہیں، ایسے میں اپنے لوگوں کو ،پارلیمان کو اعتماد میں لیں نہ کہ یہاں وہاں انٹرویو دیتے پھریں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں ۔ فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ عامرعبداللہ نے کہا کہ امیر غریب سب کی یکساں غذا گندم پر ٹیکس عائدنہیں کیا جاتا ، دنیا بھر میں لگژری آئٹم پر ٹیکس بڑھایا جاتا ہے ، ہمارا مقصد حکومت کو باور کرانا ہے کہ ٹیکس بڑھانے سے روٹی کی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا، 2020سے گندم کی قلت سے روٹی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے ادریس گی گی نے گیس بحران سے متعلق بتایا کہ ایس ایس جی سی نے 14گیس فیلڈ میں مینٹیننس کے کام کا بتایا ایک ساتھ تمام فیلڈز کی بندش کے کسی طور متحمل نہیں ہو سکتے ، استفسار پر وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں انڈسٹریز کی سپلائی کو منقطع کرنے کا بتایا گیا ، گیس سپلائی معطل ہونے سے صرف ایکسپورٹ اندسٹریز کے موجودہ آرڈرز کو نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ آئندہ بھی آرڈرز ملنے کے چانسز نہیں رہیں گے ، اب تک فیڈرل حکومت کے کسی نمائندے نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان اور پشاور کو فائنل میں دیکھنا سرپرائز ہے عمومی رائے فائنل میں کراچی اور لاہور کا مقابلہ دیکھنے کی تھی ، ملتان کی ٹیم نے بہت اچھا پک کیا ، اور فائنل میں ملتان کے چانسز 60فیصد ہیں،مشکل حالات میں بہترین پی ایس ایل6کے انعقاد پر تمام منتظمین مبارکباد کے حقدار ہیں ۔ لاہور جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب دھماکاتفصیلات فراہم کرتے ہوئے نمائندہ جیو نیوز احمد فراز نے بتایا کہ 30کلو دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا ، جس میں بال بیئرنگ کا استعمال کیا گیا ، ممکنہ طور پر دہشتگردوں کاٹارگٹ حافظ سعید تھے ، پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی شہر کے باہر سے لائی گئی، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نامعلوم دہشتگرد تنظیم کیخلاف درج دہشتگردی ، قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔