بچوں کی تعلیم ملک کا روشن مستقبل یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے ، سپیکر اسمبلی

June 25, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور بچوں کو تعلیم دلانا ملک کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ برٹش کونسل نے تعلیم کے فروغ کے لیے دیرپا اقدامات اٹھائے ہیں۔برٹش کونسل کے زیر اہتمام "ایک بچے کو اسکول لے جائیں" کے پروگرام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کسی بچے کو اسکول لے جا کر اس کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لا کر اس معاشرے کا ذمہ دار شہری بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خواتین کو تعلیم کے شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ بچوں کی تعلیم پر کورونا کے منفی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے سپیکر اسمبلی نےزیر تعلیم شفقت محمود کی اختیار کردہ حکمت عملی کی تعریف کی۔ عامر رضوان کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل پاکستان نے پروگرام کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا