جعلی فنگرپرنٹس ،نوسر بازگرفتار

June 25, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس نے جعلی فنگر پرنٹس مولڈ تیار کرکے شہریوں کو سمیں فروخت کرنے والےنوسر باز کوگرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او سٹی نے نوسر باز جمشید اظہر کو گرفتا رکرلیا، ملزم سے لیپ ٹاپ، سمیں اور دیگر متعلقہ سامان برآمد ہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم شہریوں کے بائیو میٹرک تھم مولڈاستعمال کرکے سمز فروخت کرتا تھا۔