اشتہاری سمیت 15سماج دشمن گرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

June 25, 2021

اسلام آ باد،راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) پولیس نے 15سماج دشمن دھر لیے۔ وفا قی پولیس نے اشتہاری سمیت7 ملزمان کو گرفتارکرکے چھینی گئی کا ر، اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا ۔ پیشہ ور بھکاریوں کا سہولت کار اور 4بھکاری بھی گرفتار، سرچ آپریشن کے دوران 8مشتبہ افراد کو تحقیقات کیلئے تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کوگرفتار کرکے سے 4پستول30بور ،ایمونیشن اور790گرام چرس برآمد کر لی ۔ تھانہ وارث خان پولیس نے بذریعہ انٹر نیٹ گھوڑوں کی ریس پر جواء کھیلنے والے 2قمار بازوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ،کیلکولیٹر، 3 موبائل اور دائو پر لگی رقم 7700روپے برآمد ہوئی۔