کشمیر میں آبادی کی غیر قانونی منتقلی کے حوالے سے رپورٹ کل لانچ ہوگی

June 25, 2021

راولپنڈی (جنگ نیوز )صدر آزاد جموں و کشمیر سیکرٹریٹ سنٹر فار لاء اینڈ سکیورٹی کے اشتراک سے 26جون بروز ہفتہ ایک تقریب منعقد کریگا جس میں ایک رپورٹ لانچ کی جائے گی جسکا عنوان بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کی غیر قانونی منتقلی اور عالمی قانون ہے۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ۔ تقریب میں سینیٹر مشاہد حسین ،سنیٹر ولید اقبال ،چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی ،جسٹس (ر) نواز علی چوہان ،چوہدری فیصل مشتاق اور آئی جی پولیس اسلام آباد بھی شریک ہونگے ۔تقریب میں وکلاء، دفاعی ماہرین ، اور سینئر حکومتی افسران بھی شرکت کرینگے۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تقریب کی کوریج کیلئے درخواست کی گئی ہے ۔تقریب ملٹی پرپز ہال کشمیر ہائوس ایف فائیو ٹو اسلام آباد میں دن ڈھائی بجے ہوگی۔