اسلامک یونیورسٹی واقعہ پر ایکشن لیا جائے ، نان اکیڈمک ایمپلائز فورم

June 25, 2021

اسلام آباد (وقائع نگار) نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں گزشتہ دنوں ہونیوالے جنسی واقعہ پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔ فورم نے ریکٹر جامعہ کے نام خط کے ذریعے سخت ایکشن لینے اور ملوث ذمہ داران کیخلاف تادیبی کارروائی اور چیف سکیورٹی آفیسر کو فوری فارغ کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ فورم نے پرووسٹ ہاسٹلز ڈاکٹر ابرار انور کو بھی اس واقعے کا برابر ذمہ دار ٹھہرایا کہ ہاسٹل میں غیر قانونی طور پر طلباء کیسے رہائش پذیر تھے ۔فورم نے نائن صدر جامعہ ڈاکٹر نبی بخش جمانی کی تعیناتی کو بھی ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ فورم نے ریکٹر جامعہ سے نائب صدر جامعہ ڈاکٹر نبی بخش جمانی، چیف سیکیورٹی آفیسر لیفٹیننٹ کرنل امجد زمان، پرووسٹ ڈاکٹر ابرار انور اور الحسن کیخلاف قانونی کارروائی کرنے اور ان چاروں کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔