نجی تعلیمی ادارے میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر قائم ، مقررین کا تقریب سے خطاب

June 25, 2021

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے اشتراک سےنجی سکول میں کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسی نیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا افتتاح مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس فورس شیخ راشد شفیق ، ڈی ایچ اوڈاکٹر احسان غنی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) راجہ امجد محمود ، ابراراحمد خان، عامر انور، ابرار احمد ایڈووکیٹ، مسز سکینہ تاج،راجہ ثناءاللہ، ڈاکٹر اعجاز، آغا شہاب، حسن جاوید، عدنان نثار، راجہ آصف محمود و دیگر نے کیا۔مہمان خصوصی نے کہا کہ ویکسین لگانا وقت کی انتہائی ضرورت ہے۔ہر شہری کے لئے لازم ہے کہ وہ ویکسین لگوائے۔ ڈاکٹر احسان غنی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ضلع راولپنڈی میں 40 ویکسین سنٹر قائم کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل ویکسی نیشن کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔