گورنر پنجاب نے شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ کے ترمیمی مسودہ کی منظوری دیدی

June 25, 2021

لاہور( نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے پنجاب شوگرفیکٹر یزکنٹرول ایکٹ کے ترامیمی مسودہ قانون 2021کی منظوری دیدی ہے۔ نئے ایکٹ میں کاشتکاروں کی سہولتوں کیلئے ا ہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نئے ایکٹ 2021میں شوگر ملز کو کسانوں کو ادائیگی کے حوالے سے بھی نئی شق شامل کر دی گئی۔ ترامیم کے بعد شوگرملزگنے کے کاشتکاروں کو بنکوں کے ذریعے ادائیگی کر نے کی پابندہوں گی۔ ترامیمی ایکٹ کے تحت پنجاب میں شوگر ملز حکومت کی مقررہ تاریخ پر ہی گنے کی کرشنگ کر سکیں گی۔ پنجاب شوگرفیکٹر یز کنٹرول ایکٹ کے ترامیمی مسودہ قانون 2021کے تحت مقررہ وقت پرگنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی نہ کرنیوالے شوگر ملز کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے گا۔ نئے ایکٹ کے تحت گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی نہ کر نیوالی شوگرملزسے کین کمشنر ریکوری کو یقینی بنائیں گے ۔مسودہ قانون کی منظوری دینے کے موقعہ پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ شوگر ملز کو پابند کر دیا ہے کہ وہ 45 دن کے اندر کاشتکاروں کو مکمل ادائیگی کریں گی اور یہ ادائیگیاں بنکوں کے ذریعے ہوں گی انشا اللہ اب گنے کے کاشتکاروں کو شو گر ملزسے پیسے لینے کیلئے دھکے نہیں کھانے پڑ یں گے ۔ چودھری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے کسانوں کابھی اہم کردار ہے اور حکومت گنے کے کاشتکاروں سمیت کسانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ ے گی۔