پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے انتخابات کوئی گروپ واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکا

June 25, 2021

لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے انتخابات میں کوئی بھی گروپ واضح اکثریت حاصل نہیںکر سکا۔ ٹیچرز فرنٹ اور ٹیچرز الائنس ایک ایک نشست جبکہ کونسل آف پروفیشنلز 2 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے ۔ لیکچرر کی سیٹ پر ٹیچرز فرنٹ کی سائر ہ رمضان 98 ووٹلے کر کامیاب ہوئیں جبکہ ان کی مد مقابل شائستہ نوید77ووٹ حاصل کر سکیں ۔ اسسٹنٹ پروفیسر کی سیٹ پر کونسل آف پروفیشنلز کے ڈاکٹر محمد اسلام148 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ جبکہ ان کے مد مقابل ڈاکٹر ماجد علی 115 ووٹ حاصل کر سکے۔ ایسویسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ پر کونسل آف پروفیشنلز کے ڈاکٹراصغر اقبال نے 91 ووٹ لے کر مدمقابل ڈاکٹر ظہیر احمد شفیق کو شکست دی جو 47 ووٹ حاصل کر سکے۔ پروفیسر کی سیٹ پر ٹیچرز الائنس کے ڈاکٹر رفیع اللہ خان نے 70ووٹحاصل کر کے اپنے مد مقابل ڈاکٹر کامران عابد کو شکست دی۔