جی سی یونیورسٹی میں ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ

June 25, 2021

لاہور(خبر نگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں رواں سال ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ اس حوالے سے جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اورویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری امبرین رضا نے 10 نکاتی معاہدے پر دستخط کردیئے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ بھی موجود تھیں۔