شاہ عالم مارکیٹ میں ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح

June 25, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے 58 ویں ویکسینیشن سنٹر کا شاہ عالم مارکیٹ میں افتتاح کر دیا ہے۔ صدر شاہ عالم مارکیٹ خواجہ عامر، شاہ رخ جمال بھی موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ یہ پاکستان کا پہلا ویکسینیشن سنٹر ہے جہاں تاجروں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ویکسینیشن سنٹرزصبح 8 سے رات 10 بجے تک کُھلیں رہیں گے۔ ایکسپو سنٹر26 جون سے 24 گھٹنے کھلا رہے گا جبکہ اتوار کو تمام ویکسینیشن سنٹرز بند رہیں گے۔