نواز شریف بے گناہ ہوتے تو عدالتوں میں سچائی پیش کرتے:فیاض چوہان

June 25, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس اپنی بے گناہی کے ثبوت ہوتے تو وہ عدالتوں میں اپنی سچائی پیش کرتے، لیکن مفرور الدین ارطغرل نے اخلاقی جرات کی بجائے بزدلی کا راستہ اپنایا ، نواز شریف کی عدالت سے لگاتار غیر حاضریوں نے ان کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرنس کیسز میں احتساب عدالت کے فیصلے درست ثابت کر دیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے برج گرنے اور لوٹی ہوئی عوامی دولت کی واپسی تک احتساب جاری رہے گا۔ لیگی ترجمانوں کی فوج اپنے آقاؤں کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے ہر حربہ آزما رہی ہے، لیکن نئے پاکستان میں بلا تفریق ہر کرپٹ فرد کا احتساب ہو گا۔