چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریلوے کی فیس بک لائیوکھلی کچہری

June 25, 2021

لاہور (خصوصی نمائندہ) چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلوے نثار احمد میمن نے ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں فیس بک لائیو کھلی کچہری کا انعقاد کرکے ریلوے ملازمین اور عام لوگوں کی ضروریات اور مسائل سنے۔ لائیو کھلی کچہری میں 1704لوگوں نے سی ای او ریلوے تک پیغا مات پہنچائے-