سرکاری ملازمین کا مطالبات کیلئےبورڈ آف ریونیو میں احتجاجی مظاہرہ

June 25, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) ایمپلائز ایسوسی ایشن بورڈ آف ریونیو اور سول سیکرٹریٹ کوارڈینشن کے زیر اہتمام بورڈ آف ریونیو آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، احتجاجی مظاہرہ میں سول سیکرٹریٹ کوارڈینشن کونسل چئیرمین سلطان گجر ، صدر راجہ سہیل ، ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی سید ضیغم عباس ،بورڈ آف ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر ضیا اللہ نیازی ، جنرل سیکرٹری محمد اکرم جٹ ، سینئر نائب صدر رانا آصف ، ایمپلائز ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران سمیت ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،چئیرمین کوارڈینشن کونسل سلطان گجر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹریٹ الاونس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہونے پر سول سیکرٹریٹ کے سامنے غیر معینہ مدت دھرنا دیا جائے گا ۔