ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی50 سے زائد پراپرٹیز سیل

June 25, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے شعبہ پراپرٹی ٹیکس زون تھری کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی، 50 سے زائد پراپرٹیز سیل کرکے مالکان کو ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان جلبانی کی ہدایت پر انسپکٹرز نیاز احمد ڈھلوں ودیگر نے وہاڑی روڈ، بدھلہ روڈ، بہاول پور روڈ، تغلق ٹائون، پیرکالونی، مظفرگڑھ روڈ پر پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والے 50 سے زائد پراپرٹیز کو سیل کیا، مذکورہ ٹیکس نادہندگان کے ذمہ لاکھوں روپے کا ٹیکس واجب الاداء ہے۔