چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی، موٹر سائیکلز ودیگر سامان سے محروم

June 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی، موٹرسائیکلزودیگر سامان سے محروم، مقدمات درج، تھانہ قطب پور کے علاقے نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں معین الرحمان سے ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے یوبلاک میں محمد فیصل سے ڈاکو نقدی 60 ہزار لے گئے، تھانہ جلیل آبادکے علاقے سدو حسام چوک انجم جاوید سے موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہوگیا، تھانہ کینٹ کے علاقے نواں شہر محمد ابوبکر کا موبائل جبکہ تھانہ مظفر آباد کے علاقے نادر کریم کا موبائل چوری ہوگیا۔