محکمہ سکولز کا آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات ختم کرنے کا فیصلہ

June 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سکولز کا 5 ویں کے بعد آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات ختم کرنے کا فیصلہ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے اس بارآٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ورکنگ پیپر تیار کیا جارہا ہے ، حکام کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ پانچویں کے امتحان کے بعدآٹھویں جماعت کے بچوں کو ٹیچرز چیٹنگ کروا رہے ہوتے ہیں جس پر پانچویں کے بعد اب آٹھویں کے بورڈ کےامتحان بھی ختم کئے جارہے ہیں۔