ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

June 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے سدرن بائی پاس روڈ بلمقابل ہسپتال اور اردگرد قائم تمام تر تجاوزات تندور، شیڈز اور تھڑوں کو مسمار کردیا جبکہ چوک کمہاراں بطرف پیراں غائب روڈ پر قائم تجاوزات اور ریڑھی بانوں کو ہٹوا کر روڈ سائیڈز کو کلیئر کروا دیا۔ آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی جبکہ انفورسمنٹ عملہ، نفری پولیس اور ہیوی مشینری ہمراہ تھی۔