زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے آٹھ افراد بے ہوش، ہسپتال منتقل

June 25, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے آٹھ افراد نازک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل۔ علی ٹاؤن کا رہائشی ارشاد محمود اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گزشتہ شب رات کو دودھ پی کر سوگئے جس کے باعث ان کی اچانک حالت غیر ہوگئی، جہنیں ریسکیو 1122 نے ارشاد محمود، عامر، ادریس، تنزیلہ، طیبہ، شمیم، فوزیہ اور فضا کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ فیملی کی حالت زہریلا دودھ پینے سے غیر ہوئی جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اہلخانہ کے بیان کے بعد واقع کے متعلق کارروائی شروع کردی۔