میپکو کے 3 افسران کی تقرری وتعیناتی کے احکامات

June 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) انتظامیہ نے 3 افسران کی تقرری وتعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ میپکو ہیڈکوارٹر میں تعیناتی کے منتظر محمد فرحان نصیر کو ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو سرکل بہاولپور، ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو سرکل بہاولپورکے فرائض سرانجام دینے والے ایکسین شمس الحق کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو سرکل ڈی جی خان اور کرنٹ چارج بنیادوں پر خدمات سرانجام دینے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو سرکل ڈی جی خان عمران احمد شیخ کو میپکو ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔