پٹرولنگ پولیس ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے روڈ سیفٹی بارے آگاہی فراہم

June 25, 2021

ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار) پٹرولنگ چیک پوسٹ چک نمبر 134 ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے شہریوں کو روڈ سیفٹی کرونا وائرس ایس او پیز بارے آگاہی فراہم کرنے کے لیے لیکچرز کا اہتمام کیا گیا، شفٹ انچارج امتیاز احمد چٹھہ نے مختلف مقامات پر شہریوں ڈرائیورز کو کرونا وائرس ایس او پیز کے تحت فیس ماسک ہینڈ سینی ٹایزر استعمال کرکے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے احتیاط برتنے اور دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے،ہیلمٹ پہننے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔